ریاض،15جون(ایجنسی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج 20 رمضان سے عید الفطر کی چھٹیوں کا حکم جاری کر دیا دیا ہے تاکہ لوگ رمضان کے آخری عشرے میں یک سوئی سے عبادت کر سکیں۔
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سابقہ شیڈول کے تحت تمام سرکاری
اور فوجی ملازمین کو پیر 24 رمضان تک کام کرنا تھا لیکن اب شاہ سلمان کے نئے حکم نامے کے بعد عید الفطر کی چھٹیاں اس تاریخ سے پہلےہی شروع ہورہی ہیں۔
کیلنڈر کے مطابق سعودی عرب میں 20 رمضان (جمعرات 15 جون) کو سرکاری دفاتر میں کام کا آخری دن ہے اور اب آیندہ اتوار اور پیرکو بھی تمام سرکاری ملازمین اور فوجی اہلکاروں کی تعطیل ہو گی۔